ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پرندہ طیارے سے ٹکرایا، مسافرین ،عملہ محفوظ

پرندہ طیارے سے ٹکرایا، مسافرین ،عملہ محفوظ

Thu, 27 Oct 2016 19:32:13  SO Admin   S.O. News Service

جے پور، 27؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )جے پور کے بین الاقوامی سانگانیر ہوائی اڈے پر آج صبح دہلی سے جے پور آکر ادے پور جانے والے اسپائس جیٹ کے طیارے سے ایک چھوٹا پرندہ ٹکرا گیا۔بہر حال ہوائی جہاز، مسافر اور عملے محفوظ ہیں۔ہوائی اڈے کے ایک سینئر افسر نے یہ معلومات دی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دہلی سے جے پور آکر ادے پور جانے والے اسپائس جیٹ کے طیارے سے ایک بہت چھوٹا پرندہ ٹکرا گیاتھا ۔ہوائی جہاز کے محفوظ ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد اس کی باریک بینی سے جانچ کی گئی اور پھر طیارہ طے وقت سے تقریبا دس منٹ کی تاخیر سے ادے پور کے لیے روانہ ہو گیا۔


Share: